بلوچستان
کوئٹہ: سنڈیمن صوبائی اسپتال میں مفت کوکلیئر امپلانٹ سرجری کا آغاز
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں سنڈیمن صوبائی اسپتال کے شعبۂ ای این ٹی میں مفت کوکلیئر امپلانٹ سرجری کا آغاز ہو گیا ہے۔
صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد نے سماعت کو بہتر بنانے والی الیکٹرانک ڈیوائس کوکلیئر امپلانٹ کا افتتاح کیا۔
اُنہوں نے کوکلیئر امپلانٹ کی سروس پر سنڈیمن صوبائی اسپتال کے شعبۂ ای این ٹی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار 2 بچوں کے کوکلیئر امپلانٹ کے آپریشن کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان محکمۂ صحت نے بتایا کہ کوکلیئر امپلانٹ کے آپریشن پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کیے ہیں۔