بہاولپور: گھر سے 5 لاشیں برآمد


بہاولپور(قدرت روزنامہ) بہاولپور میں ششماہی نہر روڈ پر واقع رہائشی کالونی کے ایک گھر سے 5 لاشیں ملی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق گھر سے ایک بچی بھی بے ہوش حالت میں ملی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، لاشوں اور بچی کو اسپتال منتقل کیا کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام نے کہا ہے کہ مرنے والوں میں 40 سالہ گھر کا سربراہ، اہلیہ اور 3 بیٹے شامل ہیں، بیٹوں کی عمریں 9 سے 15 سال کے درمیان ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ لاشوں کے قریب خون بھی موجود ہے، پانچوں افراد کی موت گولیاں لگنے سے ہوئی ہے۔