پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب کی شہید کانسٹیبل کے ورثا کو 2.9 کروڑ، زخمیوں کو 10 لاکھ دینے کی منظوری

زخمیوں کو دیکھ کر پی ٹی آئی کے متشدد ورکرز کی بربریت کا اندازہ ہوا، مریم نواز


لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے کہ پی ٹی آئی احتجاج میں شہید سکیورٹی اہلکاروں کیلئے 2 کروڑ 90 لاکھ روپے کا پیکیج منظورع کرلیا ہے جبکہ زخمی اہلکاروں کو دس لاکھ روپے دئے جائیں گے۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 20 واں اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے پی ٹی آئی احتجاج میں پولیس اور رینجرز پر تشدد اور حملوں کی مذمت کی، 24 نومبر کو ہوئے پرتشدد احتجاج میں شہید سکیورٹی اہلکاروں کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
پنجاب کابینہ نے شہید اور زخمی اہلکاروں کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان بھی کیا۔ جس کے تحت پولیس کے شہید کانسٹیبل کیلئے مجموعی طور پر 2 کروڑ 90 لاکھ روپے کا پیکیج اور زخمی پولیس اور رینجرز اہلکاروں کیلئے 10 لاکھ روپے کے پیکیج کی منظوری دی گئی۔
اس دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ورکرز کے بے رحمانہ تشدد سے 172 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج اہلکاروں کی حالت دیکھ کر شرم آتی ہے، زخمیوں کو دیکھ کر پی ٹی آئی کے متشدد ورکرز کی بربریت کا اندازہ ہوا، جتھوں نے کیلوں والے ڈنڈوں اور رائفل کے بٹ سے سکیورٹی اہلکاروں پر تشدد کیا، ایس پی کو کیلوں والے ڈنڈوں سے بے رحمی سے مارا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زخمی ایس پی کی کھوپڑی اور برین ڈیمج ہوا اور آنکھ سوج گئی، پولیس اہلکار کو نزدیک سے گولی ماری گئی، جو آر پار ہوگئی، شہید کانسٹیبل کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ فسادات کنٹرول کرنے کیلئے 10 ہزار اہلکاروں کی خصوصی فورس قائم کی جائیگی، ڈیرہ غازی خان اور میانوالی چیک پوسٹوں پر حملے بڑھ گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیکورٹی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔
کابینہ نے پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت قرار دینے کیلئے قوانین میں ترمیم کی منظوری دی، پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام اور رولز کی منظوری بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ پیرا کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہیئرنگ آفیسرز کے اختیارات دئیے جائیں گے۔
مریم نواز نے سموگ کے خاتمے کیلئے سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ سینئر منسٹر اور ان کی ٹیم نے سموگ کے خلاف جنگی بنیادوں پر کام کیا۔

🛑 Imran Khan's Freedom Soon? | PTI Negotiations | Sher Afzal Marwat in Action



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *