حماد اظہر کا بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔اسلام آباد سے جاری بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی سرمایہ کاری 3 سال میں این ٹی ڈی سی کے ذریعے کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے بعد قومی گرڈ سے بجلی کی ترسیلی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ قومی گرڈ کی بجلی ترسیلی صلاحیت 2023 میں 28 ہزار 750 میگاواٹ ہوجائے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ قومی گرڈ کی بجلی ترسیلی صلاحیت 2024 میں 31 ہزار 500 میگاواٹ تک بڑھ جائے گی۔حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ 2018 میں بجلی کی ترسیلی صلاحیت 20 ہزار 811 میگاواٹ تھی۔