مہنگائی کی مجموعی شرح 14.48 فیصد تک پہنچ گئی ہے . ادارہ شماریات کی طرف سے جاری ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران لہسن فی کلو 5 روپے 9 پیسے اور آلو فی کلو 84 پیسے مہنگے ہوئے . 5 لیٹرخوردنی تیل بھی 26روپے33 پیسے مہنگا ہوا . اعداد وشمار کے مطابق ویجیٹیبل گھی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 67 پیسے کا اضافہ ہوا . چائے، چینی، تازہ دودھ، دہی، چاول، دال ماش اور مٹن بھی مہنگے ہوئے . انڈے فی درجن 2 روپے 21 پیسے مہنگے ہوئے . ایک ہفتے میں 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جن چیزوں کی قیمت کم ہوئی ہے ان میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 روپے 19 پیسے سستا ہوا . . زندہ مرغی فی کلو 6 روپے 34 پیسے سستی ہوئی . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت مہنگائی روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے . ایک ہفتے میں 29 ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا .
متعلقہ خبریں