عالمی دنیا

فرانس اور سعودی عرب فلسطینی ریاست کیلیے مشترکہ کانفرنس بلانے پر متفق

RIYADH(قدرت روزنامہ)فرانس اور سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے مشترکہ کانفرنس بلانے پر متفق ہو گئے ہیں۔

🔴 LIVE | Aleema Khan's Important Media Talk Outside Adiala Jail | D chowk issue



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے بعد فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ ممکنہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے جون میں کانفرنس بلائی جائے گی جس کی میں ولی عہد شہزادہ محمد سلمان مشترکہ صدارت کریں گے۔

صدر میکرون نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے عالمی شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے، تاکہ دو ریاستی حل کی طرف قدم بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرانس اور سعودی عرب آئندہ عرصے میں اس مسئلے کے حل کے لیے اپنی سفارتی کوششوں میں تیزی لائیں گے۔

فرانسیسی صدر نے اس عمل میں یورپی اور غیر یورپی شراکت داروں کو شامل کرنے کا عندیہ ظاہر کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *