پنجاب

پنجاب میں رائیٹ مینجمنٹ پولیس متعارف کروانے کا فیصلہ

رائیٹ مینجمنٹ ٹیم کے تحت 15 یونٹس کام کریں گے، پولیس ذرائع


لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب میں پرتشدد احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پر قابو پانے کے لیے رائیٹ مینجمنٹ پولیس متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق رائیٹ مینجمنٹ ٹیم کے نام سے آپریٹ کرنے والی فورس 200 رائیٹ افسروں پر مشتمل ہوگی۔ ٹیم کے ماتحت 15 یونٹس مختلف کردار ادا کریں گے۔ رائیٹ مینجمنٹ ٹیم کو موب کنٹرول یونٹ ، واٹر کینن یونٹ ، ربڑ بلٹ یونٹ ،اسٹن گن یونٹ میں تقسیم کیا جائے گا ۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ رائیٹ ٹیم تربیت یافتہ کتوں کا استعمال بھی کرے گی۔ رائیٹ منجمنٹ ٹیم کو سرویلنس ڈرونز، الیکٹرک شاک شیلڈز،جدید وہیکلز سمیت 25 اقسام کے آلات فراہم کیے جائیں گے۔ فورس کو کارروائی کے لیے قانونی اختیارات فراہم کیے جائیں گے ۔

🔴 LIVE | Aleema Khan's Important Media Talk Outside Adiala Jail | D chowk issue



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *