علی امین گنڈا پور کی احتجاج کے دوران کنٹینر سے گرائے جانے والے پی ٹی آئی کارکن سے ملاقات

پرامن احتجاج کرنے والے کارکنوں پر تشدد انتہائی قابل مذمت ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا


پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد احتجاج میں کنٹینر سے گرائے جانے والے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے کارکن سےملاقات کی۔
علی امین گنڈا پور نے نماز کے دوران کارکن کو کنٹیٹر سے گرائے جانے کے واقعے کی مذمت کی اور اظہار افسوس کیا۔وزیر اعلی کے پی نے متاثرہ کارکن کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور علاج معالجے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
وزیر اعلی کے نے کہا کہ پر امن احتجاج کرنے والے پارٹی کارکنان پر بیہمانہ تشدد انتہائی قابل مذمت ہے۔ اسلام آباداحتجاج کے دوران کارکنوں کے ہمت اور حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اس طرح کے کارکن پارٹی کا اثاثہ اوربانی پی ٹی آئی کے اصل ٹائیگر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران فائرنگ سے زخمی اور شہید ہونے والے کارکنوں کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی جلد عمل میں لائیں گے۔ کارکن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے اب بھی ہرقسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہوں۔
write English news With headline