پنجاب

پیسوں کا لالچ؛ کزن کو قتل اور انگوٹھا کاٹ کر 10 لاکھ روپے نکلوانے والا خالہ زاد گرفتار

مقتول والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، پولیس حکام


لاہور(قدرت روزنامہ)پیسوں کی لالچ میں دوستوں کے ساتھ مل کر خالہ زاد بھائی کو قتل کرکے انگوٹھا کاٹنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق تھانہ ہاوسنگ کالونی شیخوپورہ پولیس کو مشکوک کار کی تلاشی پر بوری بند نوجوان شخص کی لاش ملی۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹلیجنس کی مدد سے چند ہی گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے سگے خالہ زاد بھائی کو پیسوں کی لالچ میں دوستوں کےساتھ مل کرقتل کیا۔
پولیس کے مطابق نوجوان یسین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اور اس کے ایک ہاتھ کا انگوٹھا بھی کٹا ہوا تھا۔ ملزمان نے مقتول کا انگوٹھا کاٹ کر اے ٹی ایم سے 10 لاکھ روپے بھی نکلوائے۔ باقی رقم نکلوانے کے لیے انگوٹھا اپنے پاس رکھا ہوا تھا۔ مقتول یسین کو فیصل آباد سے بلا کر قتل کیا گیا۔ مقتول یسین کی لاش کو کار کی ڈگی میں رکھ کر نہر میں پھینکا گیا۔ مقتول والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

🔴 LIVE | Aleema Khan's Important Media Talk Outside Adiala Jail | D chowk issue



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *