پیٹرول کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے ، مراد علی شاہ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے . تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل حکومت کو آئینہ دکھانے کے لیے عوام اکٹھی ہوئی ہے ، آپ پاکستان سے نکلیں کیونکہ جب تک آپ پاکستان میں ہیں تب تک مہنگائی رہے گی .

انہوں نے کہا کہ چینی پہلے پچاس روپے کلو تھی اب 115 تک پہنچ گئی ہے ، ان کو شرم عوام دلائے گی اور چلو بھر پانی میں ڈوب کر یہ مریں گے ، جو بڑے بڑے ارسطو لا کر بٹھائے گئے، وہ کہتے ہیں ملک ترقی کر رہا ہے اس لیے مہنگائی ہو رہی ہے، یہ ترقی آپ اپنے گھرپر رکھیں . مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام کی مدد سے بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم بنے گا اور مہنگائی سے نجات دلائے گا ، ایک ارسطو نے مہنگائی کا جواب دیا کہ ڈالر بڑھنا اچھی بات ہے کیونکہ اس کی ساری انیوسٹمنٹ باہر ڈالرز میں ہے ، عمران خان کہتا تھا جب ڈالر اوپر جاتا ہے تو حکمران چور ہوتے اب آپ بتائیں کون چور ہے . وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عمران خان بہت جلد جا رہے ہیں، آپ نے گھبرانا نہیں ، بلاول بھٹو زرداری کی کال پر پورے پاکستان میں دھرنے ہو رہے ہیں ، یہ مظلوموں اور کسانوں کی آواز ہے، اس نااہل حکومت سے نجات پائیں گے . . .

متعلقہ خبریں