گینگ گرفتار، خبردار سوشل میڈیا پر سستی گاڑیوں کا جھانسہ دینے والوں سے دور رہیں
ملزمان معصوم شہریوں کو اشتہار میں باور کراتے تھے کہ 60 فیصد آپ ادائیگی کریں بقیہ ہم ادا کریں گے
کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی پولیس نے سادہ لوح شہریوں کو سوشل میڈیا، فیس بک اور دیگر ایپس پر مارکیٹ سے کم قیمت میں گاڑیوں کا مالک بننے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔
گلشن اقبال پولیس کے مطابق ملزمان معصوم شہریوں کو اشتہار میں باور کراتے تھے کہ 60 فیصد آپ ادائیگی کریں بقیہ ہم ادا کریں گے، ملزمان نے بے شمار شہریوں سے ایسی طرح لوٹ مار کی۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے شہریوں سے رقم بٹور نے کیلئے مخلتف علاقوں میں ایک سے زائد دفتر بنا رکھے تھے، ملزمان نے بے شمار شہریوں سے ایسی طرح لوٹ مار کی جن کے خلاف متعدد درخواستیں موجود ہیں۔
گرفتار ملزمان میں خاتون سمیت چار ملزمان شامل ہیں۔ پولیس ملزمان کے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی۔