امریکا میں بلی خور خاتون کے ساتھ کیا ہوا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں ایک خاتون کو بلی کو مار کر کھانے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ خاتون ایلکسز فیرل نے رواں برس اگست میں اپنے گھر کے باہر بلی کو مار کر اسے کھا لیا تھا۔
خاتون کی اس حرکت پر پڑوسی، پولیس اور دیگر افراد حیرت زدہ تھے۔ خاتون کو گرفتار کرکے جب عدالت میں پیش کیا گیا تو جج نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاتون نے نہ صرف خود کو بلکہ امریکی قوم کو بھی اپنی اس حرکت سے شرمندہ کیا۔
عدالت نے خاتون کو کمیونٹی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا یہ انتہائی ناگوار حرکت ہے، کوئی بھی جانور کے ساتھ ایسا کر سکتا ہے، آخر کیا چیز کسی کو بلی کھانے کے لیے آمادہ کرسکتی ہے۔
دوران سماعت، پراسیکیوٹر نے بھی بلی کھانے کے واقعے کو پریشان کن قرار دیا۔ بعدازاں، عدالت نے خاتون کو ایک سال قید کی سزا سنا دی۔