اسلام آباد

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اسلام آباد میں بے گناہ پشتونوں کی گرفتاری کا الزام، وزیراعظم کو خط لکھ دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں بے گناہ پشتونوں کی بلا جواز گرفتاریوں کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کو خط لکھ دیا۔
علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بے گناہ پشتونوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں جو اقدامات اٹھائے جارہے ہیں وہ انصاف کے اصولوں کے منافی ہیں۔ موجودہ حالات میں اگر نفرت کو ہوا دی جائے گی تو اس کے ملک پر طویل المدتی منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
اس سے قبل آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ اسلام آباد کو پشتونوں کے لیے نوگو ایریا بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلام آباد پولیس شناختی کارڈ چیک کرکے پشتونوں کو گرفتار کرہی ہے، جو بہت خطرناک عمل ہے۔
اسلام آباد پولیس کا ردعمل
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ کسی بھی پرامن پشتون کو حراست میں نہیں لیا گیا، پشتون ہمارے بھائی اور ہمیں بہت عزیر ہیں۔ غیور اور بہادر پشتون اس وطن کے محافظ اور پاکستانی قوم کا فخر ہیں۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا حالیہ امن عامہ کی صورتحال کے دوران کسی بھی پرامن پشتون کو ہرگز حراست میں نہیں لیا گیا۔ کسی قومیت اور علاقہ کی بنیاد پر قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
اسلام آباد پولیس نے اپنے بیان میں لکھاکہ شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ مذموم مقاصد کے لیے منفی پراپیگنڈا کیا جارہا ہے جو کہ قومی سالمیت کے خلاف سازش ہے۔

🎤 PTI Senator Mohsin Aziz’s Bold Speech in Senate | D-Chowk Issue | PTI’s New Plan



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *