کراچی: لفٹ میں پھنس کر زخمی ہونے والا بچہ اسپتال منتقلی سے قبل دم توڑگیا


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے گلستان جوہربلاک 19 میں رہائشی عمارت کی لفٹ میں پھنس کر زخمی بچہ اسپتال منقل سے قبل ہی دم توڑ گیا۔
عینی شاہد نے بتایا کہ لفٹ کا دروازہ کھلتے ہی ایک بچہ اندر آگیا دوسرے بچے کا ایک پاؤں اندر آیا اور لفٹ چل پڑی۔
ذرائع کے مطابق بچے کو زخمی حالت میں لفٹ سے نکال لیا گیا تھا، تاہم اسپتال منتقلی کے دوران بچے کی سانسوں کی ڈور ٹوٹ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بچے کی شناخت کریم کے نام سے ہوئی، عمر 10 سے 12 سال کے درمیان ہے۔