مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس: سندھ پیپلز رورل سوک سروسز کمپنی کے قیام کی منظوری

کراچی ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سندھ پیپلز رورل سوک سروسز کمپنی کے قیام کی منظوری دیدی گئی، دیہی آبادی کو صاف پانی اور صفائی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، سندھ آئی ٹی کمپنی کے قیام کے قواعد میں ترمیم کی بھی منظوری دیدی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل اور معیار یقینی بنانے کی ہدایت کردی، مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام وزرا اور سیکرٹریز اپنے محکمہ کے متعلقہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں، غیر ملکی فنڈڈ پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے محکمے متحرک ہوں۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی کے اہم منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کردی۔