بلوچستان؛ نوشکی سے اغوا کیے گئے 5 مزدور زرین جنگل سے بازیاب

ڈیم کا تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد نے 5 روز قبل اغوا کیا تھا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں نوشکی سے اغوا کیے گئے 5 مزدور زرین جنگل سے بازیاب کرا لیے گئے۔
مقامی انتظامہ ذرائع کے مطابق ضلع نوشکی سے اغوا کیے گئے 5 مزدور زرین جنگل سے بازیاب کرا لیے گئے ہیں۔ ڈیم کا تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد نے 5 روز قبل نوشکی سے اغوا کیا تھا۔
مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو بھی نقصان پہنچایا تھا۔بازیاب کرائے گئے مزدوروں کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بلوچستان کے علاقے دکی سے اغوا ہونے والے 3 مزدور 17 دن بعد بحفاظت بازیاب ہوئے تھے۔دکی کے علاقے غڑواس سے اغوا ہونے والے تعمیراتی کمپنی کے 3 مزدوروں کی بازیابی کی تصدیق ایس ایچ او ہمایوں ناصر خان نے کی تھی۔