بلوچستان

صوبائی حکومت اور پی پی ایل کے مابین معاہدہ تقریباً پندرہ سال سے ایکسپائر ہوچکا ہے،میر سرفراز بگٹی

اس دوران پی پی ایل نے لگ بھگ ایک سو ارب روپے سے زائد کمائے لیکن صوبائی حکومت کو شئیر نہیں دیا،ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا کابینہ نے پی پی ایل لیز توسیع معاہدے سے متعلق کمپنی کی غیر سنجیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کو وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا۔
ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے کابینہ اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت اور پی پی ایل کے مابین معاہدہ تقریباً پندرہ سال سے ایکسپائر ہوچکا ہے اس دوران پی پی ایل نے لگ بھگ ایک سو ارب روپے سے زائد کمائے لیکن صوبائی حکومت کو شئیر نہیں دیا اس لئے بلوچستان حکومت نے پی پی ایل سے متعلق تحفظات کا معاملہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے کابینہ اجلاس میں وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کو دہرایا کہ وفاقی حکومت یا وفاقی اداروں کے ساتھ جو بھی ایشوز درپیش ہیں انہیں شائستگی کے ساتھ لیکن بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا ۔
وزیر اعلٰی بلوچستان نے کابینہ کو آگاہ کیا کہ اگر آج کے اجلاس کے بعد بھی کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو بلوچستان اسمبلی اور کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرکے اس معاملہ کو اٹھایا جائے گا، ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے بتایا کہ بلوچستان کابینہ نے زرعی پیداواری جنرل رولز 1995 میں ترمیم کی منظوری دی۔

صوبائی کابینہ نے بلوچستان ایس ایم ای ڈویلپمنٹ اسٹریٹیجی کی منظوری دی اس کے علاوہ کابینہ نے ریکوڈک ایم ایل 20 ترمیمی مائننگ لائسنس کی منظوری دی بلوچستان کابینہ نے تکتو حفاظتی علاقہ کو نیشنل پارک میں تبدیل کرنے کی منظوری بھی دی اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے اقدامات کو موثر بنانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت شکار پر پابندی ہوگی اس سلسلے مقامی قبائل کو اعتماد میں لینے کے لئے جرگہ کے انعقاد کیا جائے گا کابینہ نے جرگہ کے لئے بخت محمد کاکڑ، نور محمد دمڑ اور نسیم الرحمٰن پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی قائم کردی ہے۔

سیکرٹری جنگلات کمیٹی کے سیکرٹری اور کمشنر کوئٹہ رکن ہوں گے جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے شکار پر دس سال کے لئے پابندی ہوگی ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق بلوچستان کابینہ نے خریدی گئی گندم کے لئے کسانوں کے واجبات کی ادائیگی کی منظوری بھی دی ،بلوچستان کابینہ نے بلوچستان پبلک گیدرنگ اسمبلی اینڈ پروسیشن ایکٹ 2024 کی منظوری دی ایکٹ کے تحت احتجاج/ مظاہروں کے لئے مخصوص مقامات کا تعین کیا جائے گا تعین متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کریں گے اور احتجاج و مظاہروں کے لئے ضوابط کے تحت پیشگی اجازت لینا ضروری ہوگی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بلوچستان لینڈ ریونیو ترمیمی ایکٹ 2024 کی منظوری بھی دی گئی۔

🎤 PTI Senator Mohsin Aziz’s Bold Speech in Senate | D-Chowk Issue | PTI’s New Plan



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *