گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپےبڑھکر275700 روپے ہوگئی


کراچی(قدرت روزنامہ)عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک روز بعد دوبارہ اضافہ ہوگیا۔
جیولرز کے مطابق عالمی مارکیٹ زیراثر ملک میں 24 کیرٹ سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپےبڑھکر275700 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کے بھاو 428روپے کے اضافے سے236368 روپے ہوگئے۔
اس سے قبل عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر بڑھکر 2645 ڈالر ہوگئی۔