فن و ثقافت شوبز

اداکارہ مینڈک کا زہر پینے سے ہلاک


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میکسیکن اداکارہ مینڈک کا زہر پینے سے ہلاک ہو گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 33 سالہ مارسیلا الکازار روڈریگز بیمار تھیں اور بیماری کے بعد اپنے جسم سے زہریلے مادوں کو نکالنے کی روایتی رسم کے دوران ہلاک ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ کو روحانی رسم کی ادائیگی کے لیے مینڈک کا زہر پلایا گیا جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی اور انہیں فوراً اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی امریکا کے بعض حصوں یہ خطرناک رسم ادا کی جاتی ہے جس میں جسم کو زہریلے مادوں سے پاک کرنے کے لیے مینڈکوں کے زہر کو کسی طرح جسم میں داخل کرنا ہوتا ہے۔ یہ رسم انسانی جسم کو بیماری سے پاک کرنے اور شفا حاصل کرنے کی ایک رسم سمجھی جاتی ہے۔
لیکن میکسیکن اداکارہ زہر پینے سے شفایاب ہونے کی بجائے چل بسیں۔
پولیس نے اس خطرناک رسم کا انتظام کرنے والے شخص کی تلاش شروع کر دی ہے۔

"Why Did You Fire at D-Chowk?" - Zartaj Gul Press Conference | PTI’s New Announcement



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *