کوئی شخص بے وفائی کرے تو انسان کیا کرے؟ فرح اقرار الحسن کی نصیحت
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینکر اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ فرح اقرار خود بھی میڈیا انڈسٹری کی ایک مشہور شخصیت ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو ہیں۔
فرح اقرار کی اپنے شوہر سے الگ فین فالوونگ ہے اور ان کا خاندان ان کے شوہر کی شادیوں اور ایک دوسرے سے جڑے ہونے کے سبب اکثر خبروں میں رہتا ہے۔
اقرار الحسن نے گزشتہ سال ایک اور شادی عروسہ اقرار سے کی تھی جس پر فرح شروع میں خوش نہیں تھیں تاہم اب ان کے اعتراضات دور ہوچکے ہیں۔
وہ مختلف شوز میں میزبان یا مہمان کے طور پر بھی نظر آتی ہیں اور ان کے مداح اکثر ان سے سوالات کرتے ہیں۔
فرح اقرار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایسے لوگوں کو مشورے دیے ہیں جنہوں نے زندگی میں اپنوں سے دھوکہ کھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ جس نے آپ کو ان لوگوں کے حقیقی رنگ دکھائے جن پر آپ اعتماد کر رہے تھے اور آپ کو ایسوں کو اپنی زندگی سے نکال دینا چاہیے۔