قلات شہر اور گردونواح میں سرد ہواں کے ڈھیرے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات میں سرد ہواں کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سرد ہوائیں نہ صرف شہر بلکہ اس کے گردونواح کے علاقوں میں بھی محسوس کی جا رہی ہیں جس سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور گرم ملبوسات کا استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے۔