سبی میں7اور 8دسمبر پشتون عوامی جرگہ کا انعقاد کیا جائے گا، پشتونخوا میپ


سبی(قدرت روزنامہ)پشتونخوا میپ کے مرکزی قائدین عبداالرحیم زیارتوال اور حامد خان اچکزئی نے پریس کلب سبی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7اور 8دسمبر کو سبی جرگہ حال میں نواب ایاز جوگیزئی کی صدارت میں پشتون عوامی جرگہ کا انعقاد کیا جائے گا،جرگے میں پشتونخوامیپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی سمیت سبی ڈویژن کے تمام اضلاع سے پارٹی ارکان اور قبائلی عمائدین شریک ہونگے،جرگے کا مقصد صوبے میں بے امنی اور حکومتی نااہلی کو آشکار کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت امن و امان قائم کرنے کے بجائے لوٹ کھسوٹ میں مصروف ہے،بسوں سے مسافر اتارکرمارے جارہے ہیں،معدنیات سے لدے ٹرک جلائےجارہےہیں،سنجاوی،ہرنائی،دکی میں قتل و غارت روز کا معمول بن چکا ہےکوئلے کے کان غیرقانونی طریقے سے الاٹ کئے جارہے ہیں،انکا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں معدنیات پر مقامی افراد کو حق ملکیت ہونا چاہئے،صوبہ روز بروز بدحالی کا شکار ہورہا ہے جبکہ صوبائی حکومت صورتحال سے لاعلم ہے،سبی ہرنائی ریلوئے سیکشن پانچ ماہ سے بند ہے،حکام نے بتایا مزید تین ماہ ٹرین بحال ہونے میں لگیں گے،ہرنائی ریلوئے سیکشن پاکستان کی واحد فائدے میں چلنے والی ٹرین تھی،معدنیات کی ریل کے ذریعے منتقلی سے ٹرانسپورٹیشن کا خرچہ آدھا ہو جاتا تھا،سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا چمن بارڈر پر آمدورفت کے نئے قوانین کے زریعے تجارت کو بند کیا گیا،ایسی صورتحال میں ایک قومی جرگے کا انعقاد ناگزیر ہے جرگے میں بحث کے بعد قرار داد منظور کئے جائیں گےہم اپنے علاقوں کو دہشت گردوں سےکیسے پاک کریں اس بارے فیصلے ہونگے،ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت کو ختم کرکے اسے مقبول بنایا گیا۔