اسلام آباد

ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث مزید 7 ملزمان کیخلاف مقدمات درج

ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور جھوٹے بیانات میں ملوث مزید 7 ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز درج کر لی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف پروپیگنڈا اور جھوٹا بیانیہ پھیلا رہے تھے، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے شرپسندوں میں محمد سہیل، محمد جنید، شیخ محمد احسان، طارق جمیل، سید رضوان، محمد احمد اور بابر عظیم شامل ہیں۔
ملزمان مختلف واٹس ایپس گروپس اور ایکس اکاؤنٹس کے ذریعے ریاست مخالف نفرت انگیز پروپیگنڈا پھیلا رہے تھے جس پر مقدمات درج کیے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 12 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔

🔴 PTI & SIC Parliamentary Party Meeting | Zartaj Gul Press Conference | D-Chowk Shooting Inquiry



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *