ایف بی آر نے شادی کی تقریبات پر بھی ٹیکس لگادیا

ٹیکس کی ادائیگی شادی ہال مالکان کے بجائے بکنگ کرانے والا کرے گا، ایف بی آر اور شادی ہال مالکان میں معاملات طے پاگئے


کراچی(قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے شادی ہالز پر ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو کردیا، ٹیکس ہال مالکان کے بجائے بکنگ کرنے والے سے علیحدہ سے وصول کیا جائے گا۔
کراچی میں ایف بی آر حکام سے شادی ہال ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ شادی کی تقریبات پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے پر شادی ہال مالکان اور ایف بی آر میں معاملات طے پاگئے۔
صدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس کے مطابق شادی ہال میں تقریب کرنے پر بکنگ کرانے والی پارٹی سے 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لیا جائے گا۔
صدر شادی ہال ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس لینے کا فیصلہ ایف بی آر حکام کی ہدایت کے تحت کیا گیا۔ شادی ہال کے کرائے کے علاوہ 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس بھی وصول کیا جائے گا۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کی رقم کا شادی ہال مالکان سے کوئی تعلق نہیں۔ شادی کی تقریبات کرنے والے شہریوں سے گزارش ہے ک ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر ایف بی آر کی پالیسی کا خیال رکھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *