حکومت مدارس بل کو متنازع بنانے سے گریز کرے، فضل الرحمان کی وزیراعظم سے گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف نے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروادی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مولانا فضل الرحمٰن اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور جے یو آئی سربراہ مولانافضل لرحمٰن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں مولانا فضل الرحمٰن نے وزیر اعظم کو مدارس رجسٹریشن بل پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بل پر تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومت متفقہ بل کو متنازع بنانے سے گریز کرے۔ ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور مدارس کی آزادی اور حریت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔