سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
فی تولہ سونا 274700 روپے کا ہوگیا
کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں کمی آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی سے 2635 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کی کمی سے 274700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کی کمی سے 235511 روپے کی سطح پر آگئی۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400 روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ جمعرات کو سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر جبکہ مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے بڑھی تھی۔