ہمارے یہاں اور ہمسائے ملک میں کچھ ایسے لوگ ہیں جو خواتین کی ترقی نہیں چاہتے، بلاول بھٹو
شہید بے نظیر نے کہا تھا خواتین جو کرنا چاہیں کرسکتی ہیں، لیاری میں خواتین کےلیے پنک فٹبال اسٹیڈیم کے افتتاح پر خطاب
کراچی(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے یہاں اور ہمسائے ملک میں کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو خواتین کی ترقی نہیں چاہتے۔
لیاری میں خواتین کے لیے سندھ پنک فٹبال اسٹیڈیم کے افتتاح پر خطاب میں انہوں ںے کہا کہ کچھ ایسی سوچ والے لوگ ہمارے اپنے ملک، ہمارے ہمسائے ملک میں موجود ہیں جو خواتین کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے ان کے لیے جواب یہ ویمن فٹبال ٹیم ہے، ہم ثابت کریں گے سندھ کی خواتین پاکستان اور دنیا میں اہم کردار ادا کریں گی،
انہوں نے کہا کہ لیاری آکر خواش ہوا، یہ تیار کیا گیا فٹ بال گراؤنڈ عالمی معیار کا ہے، خواتین کو مواقع کی فراہمی شہید بے نظیر بھٹو کا وژن تھا آج سندھ بھر سے خواتین یہاں فٹ بال کھیلنے کے لیے موجود ہیں، شہید بے نظیر نے کہا تھا کہ خواتین جو کرنا چاہیں کرسکتی ہیں ملک کا وزیراعظم بننا چاہیں تو ایک بار نہیں دو بار بن سکتی ہیں۔
قبل ازیں تقریب سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی خطاب کیا۔