بشریٰ بی بی کا یہ بیان سن کر دکھ ہوا انہیں سب اکیلا چھوڑ گئے تھے، فیصل کریم کنڈی
پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کا یہ بیان سن کر دکھ ہوا انہیں سب اکیلا چھوڑ گئے تھے۔ پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی تمام باتیں درست نہیں ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اسلام آباد اور پنجاب میں پشتونوں سے سلوک پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ میں بھاگنے والی عورت نہیں، مجھے ڈی چوک میں اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا۔چارسدہ میں بشریٰ بی بی اسلام آباد دھرنے میں جاں بحق ہونے والے تاج الدین کے گھر پہنچیں جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہادتوں کی وجہ سے بہت تکلیف میں تھی۔بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ لوگ جھوٹ کیوں بول رہے تھے، ڈی چوک پر رات ساڑھے 12 بجے میں اپنی گاڑی میں اکیلی تھی، کسی کو نہیں پتہ تھا کہ میری گاڑی کون سی ہے، وہ ڈی چوک زبردستی خالی کروا رہے تھے۔