ہیروئن کاسٹ کرنے ’ہیرا منڈی‘ گئے، جہاں ریما سے ملاقات ہوئی، فلم ساز ناصر ادیب کا انکشاف
لاہور(قدرت روزنامہ) مقبول فلم ساز ناصر ادیب نے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ وہ اور ہدایت کار یونس ملک ماضی میں ایک فلم کے لیے ’ہیرا منڈی‘ ہیروئن کو پسند کرنے گئے، جہاں انہیں ریما خان سے ملوایا گیا لیکن انہوں نے انہیں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا۔
ناصر ادیب نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں ناصر ادیب نے ریما خان سے متعلق دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں جب انہوں نے اور یونس ملک نے نئی اور چھوٹی کاسٹ پر فلم بنانی چاہی تو انہوں نے نئی ہیروئنز کو تلاش کرنا شروع کیا۔ان کے مطابق فلم میں غلام محی الدین سمیت دوسرے اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا تھا لیکن دونوں فلم کے لیے دو نئی ہیروئنز تلاش کر رہے تھے۔فلم ساز نے بتایا کہ نئی ہیروئنز کی تلاش کے لیے یونس خان نے انہیں ’ہیرا منڈی‘ چل کر لڑکیاں تلاش کرنے کا مشورہ دیا، جس پر دونوں وہاں گئے۔ناصر ادیب کا کہنا تھا کہ دونوں کو ہیرا منڈی میں بڑا پروٹوکول دیا گیا، ان کی خدمت کی گئی جب کہ جس لڑکی کو ہیروئن کے طور پر کاسٹ کیا جانا تھا، اس کی والدہ نے ان کی مہمان نوازی بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ اور یونس ملک کچھ دیر وہاں بیٹھے لیکن انہوں نے دکھائی گئی لڑکی کو کاسٹ کرنے سے انکار کردیا، کیوں کہ لڑکی میں ہیروئنز والی بات نہیں تھی۔ناصر ادیب کے مطابق بعد ازاں یونس ملک نے ان سے پوچھا کہ انہوں نے لڑکی کو کیوں مسترد کیا، جس پر انہوں نے انہیں جواب دیا کہ لڑکی کا بات کرنے کے انداز اچھا تھا لیکن ان کی آنکھوں میں معصومیت نہیں تھی۔فلم ساز کا کہنا تھا کہ اگر آرٹسٹ کی آنکھوں میں معصومیت نہ ہو تو وہ کامیاب اداکار نہیں بن سکتا، اس لیے انہوں نے مذکورہ لڑکی کو کاسٹ کرنے سے انکار کردیا تھا۔
انسانی فطرت کی اصطلاح اس لیے گھڑی گئی ہے کہ کنویں کے مینڈک بنے رہیں، بہانے بناتے رہیں کوئی نئی چیز تخلیق کریں نہ ہی اچھی عادت اپنائیں
انہوں نے بتایا کہ لیکن بعد میں وہی لڑکی فلمی دنیا کی سپر سٹار بنی اور انہوں نے خوب عزت کمائی۔ناصر ادیب نے مذکورہ لڑکی کا نام بتاتے ہوئے بتایا کہ وہ ریما خان تھیں، جنہوں نے بعد میں بلندی فلم سے کیریئر کا آغاز کیا اور سپر سٹار بنیں۔انہوں نے کہا کہ عزتیں دینے والا خدا ہے، ریما خان کو عزت ملی اور وہ سپر اسٹار بنیں۔