سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی ٹی آئی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی انتخابی دھاندلی اور 9 مئی کے فسادات سے متعلق درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 9 مئی کی درخواست پر 10 دسمبر اور الیکشن دھاندلی کیس کی سماعت 11 دسمبر کو کرے گا۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات اور 9 مئی کو ہونے والے فسادات کی تحقیقات کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ 11 دسمبر کو تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
دریں اثنا آئینی بنچ 10 دسمبر کو دوسری درخواست پر سماعت کرے گا جس میں فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔