گوادر، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکارجاں بحق
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گوادرمیں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ لیویز کے مطابق جمعہ کو گوادرکے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار محمدجان کو قلتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔