پسنی ،سمندری طوفان کے پیش نظر ماہی گیر سمندر جانے سے گریز کریں، محکمہ فشریز
پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی ،سمندری طوفان کے پیش نظر ماہی گیر سمندر جانے سے گریز کریں، محکمہ فشریز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پسنی نے ماہی گیروں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پروینشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان کی جانب سے اطلاع ہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں 7 سے 9 دسمبر 2024 کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ماہی گیر درج بالا ایام میں گہرے سمندر جانے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا ماہی گیر اپنی اپنی کشتیاں اور ماہی گیری آلات کو محفوظ مقامات پر رکھیں تاکہ کسی قسم کی جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔