خیبر پختونخوا

عمر ایوب نے اپنی گرفتاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

درخواست میں آئی جی پنجاب عثمان انور، ڈی پی او راولپنڈی، ایس پی صدر راولپنڈی، اور ڈی پی او اٹک کو فریق بنایا گیا ہے


پشاور(قدرت روزنامہ) عمر ایوب نے عدالتی احکامات کے باوجود گرفتار کرنے پر پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
عمر ایوب نے درخواست میں آئی جی پنجاب عثمان انور، ڈی پی او راولپنڈی، ایس پی صدر راولپنڈی، اور ڈی پی او اٹک کو فریق بنایا ہے۔
انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو پشاور ہائیکورٹ نے حفاظتی دی تھی، جس کے باوجود راولپنڈی پولیس نے گرفتار کیا اور حبس بے جا میں رکھا۔
عمر ایوب نے کہا کہ راولپنڈی پولیس نے پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں راولپنڈی پولیس توہین عدالت کی مرتکب ہوئی۔
انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ آئی جی پنجاب، ڈی پی او راولپنڈی، ڈی پی او اٹک، ایس پی صدر راولپنڈی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

"Why Did You Fire at D-Chowk?" - Zartaj Gul Press Conference | PTI’s New Announcement



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *