(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللّٰہ لانگو نے کہا ہے کہ اسپن بولدک پر طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد ہماری فورسز الرٹ ہیں، اور سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ضیاء اللّٰہ لانگو کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری چمن بارڈر پر بھجوادی گئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ہم ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تبدیلی آرہی ہے یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے، ہم دعا گو ہیں کہ تبدیلیاں دونوں ممالک کے لیے خوشگوار ہوں۔
بلوچستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ضیاء اللّٰہ لانگو کا کہنا تھا کہ ناراض بلوچ رہنماؤں سے بات چیت پورے ملک کا مسئلہ ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِاعظم کا نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو ٹاسک دینا اہم پیش رفت ہے۔
صوبے میں حالیہ بارشوں پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں نے 6 اضلاع کو متاثر کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع کو 13 کروڑ روپے کے فنڈز کا اجرا کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاورڈویژن نے بجلی سہولت پیکیج کا اعلان کردیا، جس کے تحت سردیوں…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) ضلع جنوبی وزیرستان میں فتنة الخوراج کے ساتھ فائرنگ…
لاہور(قدرت روزنامہ)قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔100 سے…
کراچی (قدرت روزنامہ) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر…
خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس…
لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت نے سموگ سے متعلق پابندیاں مزید سخت کرنے کا عندیہ دے…