اسپن بولدک پر طالبان کے کنٹرول کے بعد ہماری فورسز الرٹ ہیں، ضیا اللّٰہ لانگو

(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللّٰہ لانگو نے کہا ہے کہ اسپن بولدک پر طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد ہماری فورسز الرٹ ہیں، اور سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے . کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ضیاء اللّٰہ لانگو کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری چمن بارڈر پر بھجوادی گئی ہے .

انھوں نے بتایا کہ ہم ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں . وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تبدیلی آرہی ہے یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے، ہم دعا گو ہیں کہ تبدیلیاں دونوں ممالک کے لیے خوشگوار ہوں . بلوچستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ضیاء اللّٰہ لانگو کا کہنا تھا کہ ناراض بلوچ رہنماؤں سے بات چیت پورے ملک کا مسئلہ ہے . انھوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِاعظم کا نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو ٹاسک دینا اہم پیش رفت ہے . صوبے میں حالیہ بارشوں پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں نے 6 اضلاع کو متاثر کیا ہے . ان کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع کو 13 کروڑ روپے کے فنڈز کا اجرا کر دیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں