عوامی خدمت پیپلز پارٹی کی سیاست کا بنیادی محور ہے، مسائل کا حل اولین ترجیح رہے گی: حاجی میر علی مدد جتک
دوبارہ وزارت ملنا اعزاز اور بڑی ذمہ داری ہے، بجلی، گیس، پانی اور روزگار کے مسائل حل کرینگے: جتک ہاؤس کوئٹہ میں عمائدین سے گفتگو

کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر زراعت حاجی میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ عوامی خدمت پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کا بنیادی محور ہے اور عوام کے مسائل کا حل ہمیشہ ان کی اولین ترجیح رہا ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنی رہائش گاہ جتک ہاؤس کوئٹہ میں علاقائی عمائدین ، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر عوام اور علاقائی عمائدین نے ملاقات کے دوران علاقائی عمائدین اور عوام نے اپنے اپنے علاقوں کے بنیادی مسائل سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے علاقے میں درپیش مسائل، عوامی ضروریات اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔ حاجی میر علی مدد جتک نے عوامی مسائل کو توجہ سے سنا اور انہیں یقین دلایا کہ عوامی مشکلات کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔صوبائی وزیر حاجی میر علی مدد جتک نے اس موقع پر مبارکباد دینے اور اپنی محبت و اعتماد کا اظہار کرنے پر علاقائی عمائدین اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی محبت، اعتماد اور دعائیں ان کے لیے سب سے بڑا سرمایہ ہیں۔ دوبارہ وزارت کی ذمہ داری ملنا ان کے لیے اعزاز کے ساتھ ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے، جسے وہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت پورا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کا بنیادی محور ہے اور عوام کے مسائل کا حل ہمیشہ ان کی اولین ترجیح رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پہلے کی طرح عوام کے درمیان رہتے ہوئے ان کے مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقے کی ترقی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔حاجی میر علی مدد جتک نے کہا کہ عوام کی خدمت کا سفر نئے جذبے، عزم اور لگن کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔ علاقے میں بجلی، گیس، پانی، صحت، تعلیم اور روزگار سمیت عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے مزید مؤثر بنائے جائیں گے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نمائندگی کا اصل مقصد عوام کی آواز بننا اور ان کے جائز مسائل کو متعلقہ فورمز پر اٹھانا ہے۔ وہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے اور اپنے حلقے سمیت بلوچستان کے عوام کی خدمت کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔ملاقات کے اختتام پر علاقائی عمائدین اور عوام نے حاجی میر علی مدد جتک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کے دوران عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
