سابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کیخلاف ایکس ٹوئیٹ کیس، سینئر صحافی شاہد میتلا کی ضمانت منظور

ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ عبدالقادر شاہ بخاری نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر درخواست منظور کر لی


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) ایڈیشنل اینڈ سیشن جحج سید عبدالقادر شاہ بخاری کے عدالت نے سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے خلاف سینئر صحافی شاہد میتلا کی جانب سے ایکس ٹوئیٹ کے کیس میں ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے واضع رہے کہ شاہد میتلا اس وقت کوئٹہ جیل میں بند ہیں جس کے خلاف این سی سی آئی کی جانب سے کوئٹہ میں ایف آئی آر درج کیا تھا این سی سی آئی نے ایک روزہ سفری ریمانڈ اسلام آباد مجسٹریٹ کورٹ سے حاصل کی تھی جسے کوئٹہ منتقل کیا تھا جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ سید اختر شاہ کے عدالت نے ،ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی صحافی شاہد میتلا نے اپنے وکیل راحب بلیدی کے ذریعے اسے سیشن کورٹ میں چیلنج کیا تھا آج ایڈیشنل سیشن جحج کوئٹہ عبدالقادر شاہ بخاری کے عدالت نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد ضمانت کی درخواست منظور کرلی صحافی شاہد میتلا کی جانب سے راحب بلیدی ایڈووکیٹ ، عزیر شاہوانی ایڈووکیٹ ،اور سجاد احمد ابڑو ایڈووکیٹ پیش ہوئے

WhatsApp
Get Alert