پاکستان

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگینڈا کرنے والے مزید 13 ملزمان کیخلاف مقدمات درج

ملزمان کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں، گلگت، غذر اور ژوب سے ہے، ذرائع


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر منفی پروپیگینڈا کرنے والے مزید 13 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے سوشل میڈیا پر ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف منفی پروپیگینڈے میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں، مزید 13 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔
جعلی خبریں پھیلانے والے ملزمان میں سلیم اختر، سلمان ناصر ، ساجد حسین، محمد خالد خورشید، عاصم ایوب، بابر مظفر، شیر عظیم خان، مبین شاہ ، علی حیدر، نادرحسین، چودھری ذوالفقار، جمیل مرزا اور محمد باسط ملک شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، لیہ، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، ہہاولنگر، گلگت، غذر اور ژوب سے ہے۔
اس سے پہلے بھی 19 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، ان ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

"Why Did You Fire at D-Chowk?" - Zartaj Gul Press Conference | PTI’s New Announcement



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *