بالی ووڈ فلم کا وہ متنازعہ بوس و کنار کا سین جس پر اداکارہ کو قانونی نوٹس ملا

بالی ووڈ کی کونسی مشہور اداکارہ کو فلم میں بولڈ سین پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ فلموں میں ہالی ووڈ کی طرز پر بوس و کنار اور بولڈ سین فلمانے کا رواج عام ہوتا جارہا ہے مگر اکثر ایسے سین کی وجہ سے اداکاروں کو تنقید کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائیوں کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ابھیشیک بچن کی اہلیہ ایشوریا رائے نے فلم ’دھوم 2‘ میں ہریتک روشن کے ساتھ اپنی پہلی آن اسکرین کس کا سین فلمایا تھا، جس پر شدید تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا اور اس مختصر دو سیکنڈ کے سین نے بھارت میں کافی ہلچل مچائی تھی یہاں تک کہ بعض افراد نے اس کے خلاف قانونی نوٹس بھی بھیجے جس کی وجہ سے اداکارہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ایشوریا نے اس حوالے سے اپنے ردِعمل میں کہا کہ وہ اس ردعمل پر حیران تھیں۔ ان کا کہنا تھا، ’میں محض ایک اداکارہ ہوں جو اپنا کام کر رہی تھی، لیکن مجھے تین گھنٹے کی فلم کے ایک دو سیکنڈ کے سین کے لیے جواب دینا پڑا۔‘
یہ تنازعہ اس وقت سامنے آیا جب ناظرین نے ان کی اس جرأت مندانہ سین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعد میں ایشوریا نے ’شبد‘ اور ’اے دل ہے مشکل‘ جیسی فلموں میں بھی چند بولڈ سین کیے مگر ’دھوم 2‘ کا معاملہ سب سے زیادہ متنازعہ رہا۔
یاد رہے کہ آج کل ایشوریا رائے اپنی ذاتی زندگی کی خبروں کے باعث بھی سرخیوں میں ہیں۔ سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا پر ان کی شوہر سے علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں تاہم ان کے شوہر ابھشیک بچن نے طلاق کی افواہوں کو مسترد کیا ہے جبکہ ایشوریا نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔