مائیکل جیکسن کی بیٹی نے ساتھی فنکار کے ساتھ منگنی کرلی
پیرس جیکسن کی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ آنجہانی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن نے اپنی منگنی کا اعلان کردیا۔
پیرس جیکسن نے اپنے بینڈ کے ساتھی جسٹن لانگ کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے۔ 26 سالہ پیرس نے جسٹن کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھ محبت بھری تصاویر شیئر کیں، جن میں پروپوزل کے لمحات بھی شامل تھے۔
پیرس نے اپنی پوسٹ میں ساتھی فنکار سے محبت کا انکار کرتے ہوئے لکھا کہ، ’سالگرہ مبارک ہو گزشتہ چند سالوں میں تمہارے ساتھ زندگی گزارنا ایک ناقابلِ بیان تجربہ رہا ہے، اور میں کسی اور کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی۔ شکریہ کہ تم نے مجھے اپنا بنایا۔ میں تم سے محبت کرتی ہوں۔‘
View this post on Instagram
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جسٹن لانگ نے سیاہ پینٹ اور سفید شرٹ پہن رکھی تھی اور وہ پیرس کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھے ہوئے انہیں انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔
پوسٹ میں پیرس اور جسٹن کی کئی یادگار تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں، جن میں ہالووین کی تقریبات، ڈریگن سے متاثرہ ملبوسات اور ان کے سیر سپاٹوں کی جھلکیاں شامل ہیں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ پیرس نے اس سے قبل گابریل گلین کو ڈیٹ کیا تھا، جن سے 2020 میں علیحدگی کے بعد انہوں نے جسٹن لانگ کے ساتھ 2021 میں تعلق قائم کیا۔