ہنگو میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے بہادر سپوتوں کی نماز جنازہ ، کور کمانڈر پشاور سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام کی شرکت

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ )ضلع ہنگو کے علاقے ٹل میں07 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے پاک فوج کے بہادر سپوت نائب صوبیدار محمد خالد شہید (عمر 39سال, ساکن ضلع کوہاٹ)، حوالدار جدید علی شہید (عمر 35 سال, ساکن ضلع اورکزئی)، لانس نائیک ولائت حسین شہید (عمر 28 سال, ساکن ضلع کرم) ، لانس نائیک صفت اللہ شہید (عمر 30 سال, ساکن ضلع خیبر) ، لانس نائیک شہید رحمان شہید (عمر 27 سال، ساکن کرم) اور سپاہی نظام الدین شہید ( عمر 27 سال، ساکن ساؤتھ وزیرستان) کی نماز جنازہ ٹل میں ادا کر دی گئی۔

شہداء کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام، فوجی جوانوں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ دفاع وطن میں شہداء کی یہ عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔