علی امین گنڈاپور نے اکیلے چھوڑنے سے متعلق بشریٰ بی بی کا دعویٰ مسترد کردیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا اکیلے چھوڑے جانے سے متعلق دعویٰ مسترد کردیا۔
ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد احتجاج کے دوران میں آخری وقت تک بشریٰ بی بی کے ساتھ تھا۔ اگر وہ کسی اور کے بارے میں کہہ رہی ہیں تو اس بارے میں انہی سے پوچھا جائے۔
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی نے گزشتہ روز چارسدہ میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ڈی چوک پر اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا، وہ بھاگنے والی عورت نہیں۔
یاد رہے کہ 26 نومبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس اور رینجرز نے آپریشن کیا تھا، اس دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی اسلام آباد سے فرار ہوگئے تھے اور کارکنان بھی منتشر ہوگئے تھے، جبکہ سینکڑوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔
علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی اسلام آباد سے فرار ہوکر مانسہرہ پہنچ گئے تھے، اور اگلے روز وزیراعلیٰ نے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔