26ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس فل کورٹ سنے، شعیب شاہین کا مطالبہ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے مطالبہ کیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس فل کورٹ سنے، 26 ویں آئینی ترمیم کرکے انصاف کے نظام پر حملہ کیا گیا۔
شعیب شاہین نے کہا کہ آئینی بینچ تو بنے ہی 26ویں ترمیم کی وجہ سے ہیں، اگر یہ ترمیم کالعدم ہوگئی تو آئینی بینچز کے فیصلوں کا کیا ہوگا۔شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن فراڈ سے متعلق ہماری درخواست سینئر ججز کے پاس لگائی جائے، 26ویں آئینی ترمیم کرکے انصاف کے نظام پر حملہ کیاگیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت ملک کے اداروں کو نقصان پہنچا رہی ہے، ظلم کی وجہ سے لوگ ملک سے سرمایہ نکال رہے ہیں، ملک اُس وقت ترقی کرے گا جب قانون کی بالادستی ہوگی۔