کوئٹہ گوشت مارکیٹ کی زمین کا سی قبیلے کی ملکیت ہے ،غیر قانونی قبضہ قابل مذمت ہے، پشتونخوانیپ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی بیان میں باچا خان چوک سے منسلک پرانے گوشت مارکیٹ کے زمین پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زور زبر دستی اور غیر قانونی طریقے سے قبضہ کرنے کی غیر قانونی عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکو روز مین کا سی قبیلے کی ملکیت ہے اور صوبائی بورڈ آف ریونیو نے کا سی قبیلے کے حق میں فیصلہ دیا ہے اور اسے پہلے 1908 میں انگریز نے ایک معاہدے کے تحت یہ زمین کا سی قبیلے سے حاصل کیا تھا اور اس معاہدے کے تحت اب زمین کے اصل مالک کا سی قبیلے کا حق بنتا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی اور زور زبردستی پر مبنی عوام دشمن رویہ اور عوام دشمن اقدام کوئٹہ کے غیور عوام کو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں جبکہ اس حوالے سے عدالت نے سٹے آرڈر بھی جاری کیا ہے اور اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی مداخلت کا کوئی جواز نہیں بنتا اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ اس زمین کے مالک ہونے کا دعویٰ کر سکتا ہے۔ بیان میں صوبائی و سیکریٹری اور متعلقہ حکام پر واضح کیا ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور ضلعی انتظامیہ کے اس غیر قانونی اور عوام دشمن اقدام کا فوری نوٹس لے اور کاسی قبائل کے زمینوں پر ناروا قبضے کے عوام دشمن اقدامات کی روک تھام کریں۔ پشتو نخوانیپ کاسی قبیلے کے زمینوں پر ایسے غیر قانونی قبضوں کی کسی کو اجازت نہیں دے گی اورایسے ناروا اور عوام دشمن اقدامات کے خلاف کاسی قبیلے سمیت تمام قبائل کے احتجاج کا بھر پور ساتھ دینگے۔