کراچی سفاری پارک کی ہتھنی سونیا کیسے مری؟
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی سفاری پارک کی ہتھنی سونیا کی موت گزشتہ رات ہوئی، صبح عملہ پہنچا تو ہتنھی کو مردہ پایا، ہتھنی سونیا اور ملکہ پہلے سے سفاری پارک میں تھیں جبکہ چند روز قبل کراچی چڑیا گھر سے ہتھنی مدھو بالا کو سفاری پارک منتقل کیا گیا تھا۔ ہتھنی سونیا کے مرنے کے بعد اب سفاری پارک میں 2 ہتھنیاں باقی ہیں۔
سونیا کی عمر 22 سے 23 سال کے درمیان تھی
ڈائریکٹر سفاری پارک امجد زیدی کے مطابق ہتھنی سونیا کا انتقال کل رات اچانک ہوا، ابتدائی طور پر ہارٹ اٹیک لگ رہا ہے۔ تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد کاز آف ڈیتھ معلوم ہوگا۔
2009 میں 3 ہتھنیوں کو سفاری پارک لایا گیا تھا، ہتھنی سونیا کا پوسٹ مارٹم 2 دنوں بعد فور پاز کے عامر خلیل کے آنے کے بعد ہوگا۔ موسم چونکہ ٹھنڈا ہے تو ہتھنی سونیا کی ڈیتھ باڈی کو برف لگا کر رکھا گیا ہے۔
گزشتہ برس کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی نورجہاں کا انتقال
یاد رہے کہ 22گزشتہ برس اپریل 2023 کو کراچی چڑیا گھر کی 17 سالہ ہتھنی نورجہاں انتقال کر گئی تھی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان کے مطابق ہتھنی گزشتہ کئی دنوں سے بخار میں مبتلا تھی، اسے بچانے کی تمام کوششیں کی گئیں۔
نورجہاں کا علاج عالمی سطح کے ماہرین کی نگرانی میں کیا گیا تھا، جانوروں کی بین الاقوامی فلاحی تنظیم فور پاز بھی اس کے علاج کے لیے کراچی آئی تھی۔