ماہرہ خان نے کیوں کہا کہ ’میں ماہرہ خان نہیں ہوں‘ ؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ جب بھی کراچی اور لاہور کے بازاروں میں برقع پہن کرجاتی ہیں تو لوگ انہیں پھر بھی پہچان لیتے ہیں۔ میں سر سے پاؤں تک برقع میں ہوتی ہوں لیکن پرستار میری آواز پہچان کر کہتے ہیں کہ آپ ماہرہ خان ہیں ناں؟ میں انکار کر دیتی ہوں کہ میں ماہرہ خان نہیں ہوں۔
17ویں عالمی اردو کانفرنس کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کراچی اور لاہور کے بازاروں میں شاپنگ کرنے کے حوالے سے دلچسپ بات سناتے ہوئے کہا کہ میں اپنی منیجر سے کہتی ہوں کہ تم مجھے لائٹ ہاؤس وغیرہ لے کر نہیں جاتے، وہاں بہت اچھی چیزیں ملتی ہیں، بھلے مجھے برقع پہنا کر ہی لے چلو۔
ماہرہ خان نے مزید کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ ایک 2 بار میں لاہور اور کراچی کے بازاروں میں برقع پہن کر گئی لیکن پرستار مجھے میری آواز سے پہچان لیتے ہیں اور ایسا ہو نہیں سکتا کہ میں خاموش رہوں ورنہ شاپنگ کا مزہ نہیں آئے گا۔