آزاد کشمیر حکومت نے صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا،عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال ختم


آزاد کشمیر(قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر حکومت نے صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا، حکومتی نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی نے ہڑتال ختم کردی۔
گزشتہ چار روز سے صدارتی آرڈیننس کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پرآزاد کشمیر بھر میں احتجاج جاری تھا۔
احتجاج کے دوران آزاد کشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر دھرنے جارے تھے، گزشتہ روز مذاکرات کے بعد صدر نے وزیراعظم کو ہدایت کی تھی کہ صدارتی آرڈیننس واپس لینے پر کارروائی کی جائے۔
احتجاجی سلسلے کے بعد آزاد کشمیر حکومت نے صدارتی آرڈیننس واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
حکومتی نوٹیفکیشن کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹر گاڑیاں چلائیں، نوے روز کے اندر دیگر 12 نکات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ پر بھی عمل درآمد ہوگا۔