بلوچستان

محکمہ زرعی انجینئرنگ کوہلو کی مبینہ کرپشن بے نقاب، جعلی رسیدوں سے لاکھوں روپے کی خردبرد کا انکشاف


کوہلو(قدرت روزنامہ)محکمہ زرعی انجینئرنگ کوہلو میں زمینداروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں، محکمہ نہ صرف زمینداروں کو زرعی زمینوں کی آبپاشی کے لیے گھنٹوں کی فراہمی میں ناکام رہا، بلکہ ہر دو ماہ بعد 30 ہزار لیٹر سے زائد ایندھن کی جعلی رسیدیں کوئٹہ کے پٹرولیم پمپوں سے تیار کر کے قومی خزانے سے لاکھوں روپے خردبرد کیے جا رہے ہیں۔ زرعی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے زمینداروں کی زمینیں بنجر ہونے کے قریب ہیں، جبکہ محکمہ کے افسران عوامی وسائل کا بے دریغ غلط استعمال کر رہے ہیں۔ زمینداروں نے شکایت کی ہے کہ انہیں گھنٹوں کی فراہمی کے لیے بار بار درخواستیں دینی پڑتی ہیں، لیکن محکمے کی جانب سے کسی قسم کی سنوائی نہیں ہوتی۔ زمینداروں نے بتایا کہ محکمہ زرعی انجینئرنگ کوہلو کی جانب سے گھنٹوں کے بجائے جعلی رسیدوں کے ذریعے فنڈز ہڑپ کیے جا رہے ہیں، جس سے نہ صرف زراعت متاثر ہو رہی ہے بلکہ عوامی اعتماد بھی ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس سنگین بدعنوانی پر حکومت بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی نواب جنگیز خان مری سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زرعی انجینئرنگ کے مالی معاملات کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔ جعلی رسیدوں کے ذریعے خردبرد کرنے والے افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی کر زمینداروں کو گھنٹوں کی فراہمی کو فوری یقینی بنایا جائے تاکہ ان کی فصلیں اور زمینیں مزید نقصان سے بچ سکیں۔

🎤 PTI Senator Mohsin Aziz’s Bold Speech in Senate | D-Chowk Issue | PTI’s New Plan



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *