حکمران اپنی استحصالانہ پالیسیوں پر نظر ثانی اورتجارتی سرگرمیوں پر عائد پابندیاں اٹھائیں، بی این پی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں بلوچستانی عوام کی زندگی مزید ابترہو چکی ہے ، معاشی تنگ دستی ، تجارتی سرگرمیوں کو روکنا کسی بھی طرح قابل برداشت نہیں بلوچستان میں زراعت ، گلہ بانی کاشعبہ پہلے ہی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے موجودہ حکمرانوں نے اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بلوچ عوام خصوصا نوجوانوں کو مزید پسماندگی ،غربت و افلاس کی جانب دھکیل دیا ہے 8فروری کے سلیکشن کے بعد جو حکمران مسلط کئے گئے انہوں نے بلوچستان کے عوام کوپسماندگی ، بدحالی ، غربت وسماجی مسائل نے جکڑ لیا ہے بلوچ اور بلوچستانی عوام کے مسائل سے حکمرانوں کوئی سروکار نہیں وہ لوٹ مار ، کرپشن میں لگے ہوئے ہیں بارڈرز پر آباد لاکھوں لوگ نان شبینہ کے محتاج ہو چکے ہیں بلوچستان کے نوجوان پہلے ہی سماجی زندگی کی سہولیات سے محروم ہیں اور رہی سہی کسر وفاقی وزیر تجارت نے اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پوری کر دی ہے ایسے کالے قوانین بلوچستان پھر لاگو کرائے گئے جن سے عوام مزید استحصال کا شکار ہوں گے بی این پی بلوچوں کی بڑی قومی سیاسی جماعت ہونے کے ناطے بلوچستان کے جملہ مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں ہر طبقہ فکر کے احساس و جذبات کی ترجمانی کر رہے ہیں حکمران اپنی استحصالانہ پالیسیوں پر نظر ثانی کر یں ایران اور افغان بارڈر پر آباد عوام کو کاروبار کی اجازت دی جائے بلوچستانی عوام کے بہتر مستقبل کیلئے تجارتی سرگرمیوں سے پابندی اٹھائی جائے اور عوام کو ریلیف دیا جائے ۔