کپل شرما کو بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا
ممبئی (قدرت روزنامہ) مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما کو این ڈی ٹی وی انڈین آف دی ایئر ایوارڈز میں گلوبل انٹرٹینر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا دیا گیا۔
آج نیوز کے مطابق مشہور کامیڈین کپل شرما کو این ڈی ٹی وی انڈین آف دی ایئر ایوارڈز میں گلوبل انٹرٹینر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس موقع پر کپل شرما نے اپنے شو’ دی گریٹ انڈین کپل شو’ سے لے کر ڈپریشن جیسے موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
ایوارڈز شومیں کپل شرما سے شرکاء نے ان کی زندگی سے متعلق سوالات کئے ، جس میں انہوں نے کئی اہم باتیں کہیں۔ ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے لیکن آپ ہمیشہ فاتح بن کر کھڑے ہوئے۔ آج کل کے نوجوان معمولی بات پر ڈپریشن میں چلے جاتےہیں اور کاؤنسلر کی ضرورت پڑتی ہے، اس پر آپ کا کیا کہنا ہے؟
View this post on Instagram
کپل شرما نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’’میری زندگی کا اصول ہے کہ کام کرتے جائیے، کام کرتے جائیے، باقی سب اس کا بائی پروڈکٹ ہے، آتا جاتا رہے گا۔ ہم نے بچپن میں ڈپریشن یا ذہنی صحت کےبارے میں نہیں سنا تھا۔ اگر اسکول جانے کا دل نہ ہوتا تو والد صاحب دو تھپڑ مار کر اسکول بھیج دیتے تھے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ”سوشل میڈیا پر کم وقت گزاریں، اپنے آس پاس کے لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں۔ ہر صبح اٹھیں، ہر دن ایک نیا دن ہوتا ہے، اور اوپر والے کا شکر ادا کریں۔“
’این ڈی ٹی وی انڈین آف دی ایئر ایوارڈزمیں کپل شرما سے گانے کی فرمائش کی گئی، جس کے بعد انہوں نے وہ پنجابی گانا بھی گایا جو وہ اپنی بیوی کے لیے گاتے ہیں۔